برطانیہ پر کونسی پارٹی کی حکومت ہوگی؟، فیصلہ کل ہوگا

06:54 PM, 3 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانیہ پر کونسی پارٹی کی حکومت ہوگی اس کا فیصلہ کل ہوگا۔ برطانیہ میں 4 جولائی کو جنرل الیکشنز ہونے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں وہاں الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے۔ عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز کل سے ہوگا۔ برطانوی الیکشن میں پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کے لیے برٹش پاکستانیوں سمیت سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار میدان میں ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق کل 650 نشستوں میں سے 533 انگلینڈ، 59 اسکاٹ لینڈ، 40 ویلز اور 18 نشستیں شمالی آئرلینڈ کی شامل میں۔
کسی بھی جماعت کوہاؤس آف کامنز میں اکثریت حاصل کرنے کے لیےکم از کم 50 فیصد یعنی 326 نشستیں جیتنا لازم ہے۔

ہر بار کی طرح اس بار بھی برطانوی الیکشن میں برٹس پاکستانی امیدوار بھی انتخابی میدان میں موجود ہوں گے۔ پچھلے الیکشن میں 15 برٹش پاکستانی پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں