کراچی :مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 5 جولائی سے پمپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا ہے، تو دوسری جانب پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے اس ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیرخزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں ہوئیں، لیکن مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہ نکلا، جس کے بعد ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کی صبح 6 بجے سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ممکن ہے،انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت اس فیصلے کو واپس واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ملک بھر میں 14 ہزار ڈیلرز اپنے پمپ 5 جولائی سے بند کر دیں گے۔
دوسری جانب آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پانچ جولائی کو ہونے والی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔