باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق

06:02 PM, 3 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

باجوڑ:باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں   دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا۔

 دھماکے میں  سابق سینیٹر  کی گاڑی کی نشانہ بنایاگیا۔جس  کے نتیجے میں سابق سینیٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔سابق سینیٹر کے ہمراہ جاں بحق افراد میں ماموند قبائل کے ملک عرفان، ملک نذرالدین شامل ہیں۔

مزیدخبریں