فواد خان   8 سال بعد بالی وڈ میں جادو جگائیں گے ، بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ جوڑی بن گئی

05:34 PM, 3 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:فواد خان   8 سال بعد بالی وڈ میں جادو جگائیں گے ، بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ جوڑی بن گئی۔  اداکار فواد خان بھارتی فلم’اے دل ہے مشکل‘ کے 8 سال بعد بالی وڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔’فلم فیئر ڈاٹ پی کے‘ کے مطابق ہر دلعزیز اداکار اس بار بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔

لالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’مولا جٹ‘، بالی وڈ فلم ’خوبصورت‘ اور ہالی وڈ کی فلم ’مارول‘ کا حصہ رہنے والے اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کے نئے پراجیکٹ کی تفصیلات کو فی الحال خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسرز اس منصوبے کا اعلان جلد کریں گے جبکہ اس فلم کی عکس بندی برطانیہ میں ہوگی۔فواد خان اور وانی کپور کی فلم ایسٹ وڈ سٹوڈیو میں تیار ہوگی۔فی الحال فواد خان ایک ویب سیریز ’برزخ‘ کے ساتھ سکرینوں پر واپسی کے لیے تیار ہیں، جس میں وہ معاون اداکارہ صنم سعید کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔ یہ ویب سیریز 19 جولائی کو ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے۔

مزیدخبریں