آستانہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر قازکستان کے دارالحکومت آستانہ میں ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی ملاقات کے ابتداء میں روسی صدر کی گفتگو میں روسی صدر نے کہا کہ آپ سے دوبارہ مل کر بہت خوشی ہو رہی ،دو سال پہلے ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے ہی اجلاس کے موقع پر سمر قند میں ملے تھے، ہم نے دو طرفہ امور کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی تھی۔
پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں، غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔