نئے ٹیلنٹ کی تلاش ، ملک بھر میں  کیمپ لگانے کا فیصلہ

 نئے ٹیلنٹ کی تلاش ، ملک بھر میں  کیمپ لگانے کا فیصلہ

لاہور:نئے ٹیلنٹ کی تلاش  کے لیے  ملک بھر میں  کیمپ لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ کیمپ کا مقصد بیک اپ کھلاڑی تیاری  کرنا ہے۔  پی سی بی  بیک اپ کھلاڑی تیار کرنا چاہتا ہے اسی و جہ سے کیمپ لگائے جائیں گے ۔ نئے کھلاڑیوں کی   ویڈیوز اور ڈیٹا قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو بھی بھیجا جائے گا۔

پی سی بی نے بیک اپ پلئیرزکی تلاش شروع کردی  ہے جس کے لیے ملک بھر میں 101 کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 45 روزہ کیمپس 12 جولائی سے ملک بھر میں لگائیں جائیں گے۔ پی سی بی نے ڈھائی ہزارسے قریب کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا، کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور ڈیٹا ریکارڈ کیا جائے گا، پی سی بی کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو سکلز ٹریننگ، فزیکل ٹریننگ دی جائیگی۔

کھلاڑیوں کو سٹرینتھ ٹریننگ سمیت پاور ہٹنگ کی ٹریننگ بھی دی جائے گی، کیمپس کے اختتام پر کھلاڑیوں کی ویڈیوز و ڈیٹا قومی سلیکشن کمیٹی کو بھیجا جائیگا۔

مصنف کے بارے میں