سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، نئی بلند ترین 80 ہزار کی حد عبور

03:29 PM, 3 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آج پھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 80 ہزار کی حد عبور ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں  668پوائنٹس  کے اضافے کے بعد انڈیکس  80 ہزار 221پر  ٹریڈ کر رہا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 728 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس 79 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں