پولیو مہم میں ڈیوٹی نہ دینے والے لیویز اہلکار ملازمت سے برطرف

02:06 PM, 3 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک


کوئٹہ: قلعہ عبداللہ  میں  پولیو مہم میں ڈیوٹی نہ دینے والے لیویز اہلکاروں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے  14لیویزاہلکارملازمت سے برطرف کر دیا۔ 


ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے ضلع میں پولیو مہم میں ڈیوٹی نہ دینے پر 14لیویزاہلکارملازمت سے برطرف کر دیا،  لیویز اہلکاروں کی برطرفی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ برطرف اہلکاروں میں وفاقی اور صوبائی لیویز فورس کے 7،7 اہلکار شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں