اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمےسےبری کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔بانی پی ٹی آئی ، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے وکلاء سردار مصروف ، آمنہ علی و دیگر پیش ہوئے۔
عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی و دیگر کی درخواست منظور کر لی۔ شیخ رشید ، شہریار آفریدی ، فیصل جاوید ، راجہ خرم نواز ،علی نواز اعوان، اسد قیصر کوبھی بری کردیاگیا۔
بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید و دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔