لاہور: وفاقی بجٹ میں بیوروکریٹس اور ملٹری آفیشلز کو ٹیکس استثنیٰ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
لاہور کے وکیل نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف پنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی اور ملٹری آفیشلز کو بڑا ریلیف دیا ہے، بیورو کریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پر انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے، آئین کے تحت سب شہری برابر ہے، ٹیکس سے استثنی آئین کے آرٹیکل 2 کے خلاف ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کو بذریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد روکا جائے۔