اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست پر سماعت کی اور اعتراضات دور کر دئیے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتراضات دور کرکے پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے پٹیشن پر نمبر لگانے کے بعد کیس کل مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔