پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت کا گھریلو مسئلہ حل ہونے کے قریب : چودھری سرور نے بڑی بات کردی

11:16 PM, 3 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

چیچہ وطنی: سابق گورنر پنجاب اورق لیگ پنجاب کے آر گنائزر چودھری محمدسرور نے کہاکہ  چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت کا گھریلو مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔

انہوں نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت کا گھریلو مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔ 9 مئی قومی سانحہ ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں، سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کو سخت سزا دینی چاہئے اور بے گناہوں کو چھوڑ دینا چاہئے۔

چودھری سرور کاکہنا تھا کہ  سیاسی پارٹیوں میں ڈکٹیٹر شپ جب تک ختم نہیں ہو گی سیاست اور ملک میں جمہوریت نہیں آسکتی، جب ہم حکومت میں ہوتے ہیں تو ہماری ویلیوز اور ہوتی ہیں اور جب ہم اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو ہماری ویلیوز اور ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی ہمارے ملک کی یہ ہے کہ خوشامدی ٹولہ ہمارے ارد گرد جمع ہو جاتا ہے وہ کہتے ہیں کہ باہر سب کچھ ٹھیک ہے، سب کچھ باہر ٹھیک نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ہمارے ملک کو مسائل کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں