دودھ فروش اب خیر منائیں، سخت کارروائی ہوگی

09:42 PM, 3 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: مہنگے دود ھ فروشوں کی اب خیر نہیں ہے۔ کراچی انتظامیہ نے دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ  تمام ڈپٹی کمشنرز سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دودھ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

کمشنر کراچی کاکہنا تھا کہ  تمام افسران فیلڈ میں رہیں، عوام کی شکایت دورکریں، دودھ کی قیمت چیک کریں، مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ بھیجیں۔

مزیدخبریں