آئی ایم ایف معاہدہ، بجلی کتنی مہنگی ہوگی؟

08:13 PM, 3 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: آئی ایم ایف معاہدے کے بعد بجلی مہنگی ہونے کے خدشات ظاہر کیاجارہا ہے۔ تاہم اب  یہ کہاجارہا ہے کہ  آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ تک اضافےکا امکان ہے۔

  آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ تک اضافےکا امکان بتایاجارہا ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق  بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ یکمشت ہوگا یا مرحلہ وار حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق  ایک روپے فی یونٹ اضافے سے بھی صارفین پر 100ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ  ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے،  آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے قبل بجلی کی قیمت بڑھانا ضروری نہیں ہے۔ تین تقسیم کار کمپنیوں کی بجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواستوں پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔خیال رہےپاکستان کے قرض معاہدے کی منظوری کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ  کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو ہوگا۔آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی پہلی قسط جاری کی جائےگی۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان کو دی جانے والی پہلی قسط کا حجم ایک اعشاریہ ایک (1.1) ارب ڈالر ہوگا۔

مزیدخبریں