خبردار، سڑک پر سوٹ کیس گھسیٹنا منع ہے،خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

خبردار، سڑک پر سوٹ کیس گھسیٹنا منع ہے،خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

کروشیا: سڑک پر سوٹ کیس  کوگھسیٹنا منع ہے۔  اس کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا۔ یورپ کے ایک پر فضا شہر کی تنگ گلیوں میں پہیوں والے سوٹ کیس کے شور سے پریشان لوگوں کی شکایت پر سوٹ کیس لے کر گزرنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کروشیا کا ایک خوبصورت شہر، ڈوبروونک قدرتی نظاروں اور عمارتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔  سالانہ لاکھوں سیاح آتے ہیں اور جاتے وقت اپنے سوٹ کیس گھسیٹتے ہوئے نکلتے ہیں۔ تنگ گلیاں ہموار تارکول کی بجائے اینٹوں پر مشتمل ہیں اور ناہموار ہیں۔ جب پہیئے ان اونچے نیچے راستے سے گزرتے ہیں تو اس سے شور پیدا ہوتا ہے۔

عوامی شکایت پر شہر کے میئر میٹوفرانکووچ نے نیا قانون پیش کیا ہے جس کے تحت تنگ گلیوں سے پہیوں والے سوٹ کیس لے کر گزرنا منع ہے۔ اس کی خلاف ورزی  پر 288 ڈالر تک کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے جو پاکستانی روپوں میں 90 ہزار روپے کے برابر رقم ہے۔اس کے بعد شہر کے محکمہ سیاحت نے ’شہرکی عزت‘ کریں نامی مہم چلائی ہے جس پر اس سال نومبر سے اطلاق ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں