مرغی کا گوشت بھی سہانا خواب،قیمت گائے کے گوشت کے برابر ہوگئی

05:55 PM, 3 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: کوئٹہ میں  مرغی اور گائے کے گوشت کی قیمت برابر ہوگئی۔ کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت فی کلو 100 روپے اضافے کے بعد 900 روپے ہوگئی ہے۔

مارکیٹ کے مطابق کوئٹہ میں مرغی اور گائے کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد مرغی کا گوشت 900 روپے ،  گائے کا بغیر ہڈی کا گوشت 1100 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔

مزیدخبریں