سویڈن واقعہ کا وزارت خارجہ کے ذریعے جواب دیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف 

سویڈن واقعہ کا وزارت خارجہ کے ذریعے جواب دیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سویڈن کو قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر وزارت خارجہ کے ذریعے جواب دیں گے۔ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ سویڈن حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ  ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔  سویڈن واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سویڈن میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔  سویڈش حکام ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائے ۔ 

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کے ذریعے سویڈش واقعے کا جواب دیں گے۔ اوآئی سی اجلاس اعلامیہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ 

مصنف کے بارے میں