کون فلرٹی اور بے لگام گھوڑا ہے؟،پیغامات لیک ہونے پر کون منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا؟:حریم شاہ نے  پول کھول دیا 

05:00 PM, 3 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:ٹک ٹاکر حریم شاہ  کاکہنا ہے کہ  میرے شوہر نے ویڈیو لیک ہونے پر مجھے کچھ نہیں کہا تھا، مجھے  کوئی کچھ نہیں کہتا، سب کو معلوم ہے کہ  میں ایک بے لگام گھوڑا ہیں۔حریم شاہ نے حال ہی میں ایک  ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے   ہوئے کہاکہ  وہ حافظ قرآن ہیں مگر شرارتی نہیں ہیں۔ وہ معصوم اور سیدھی سادی ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل انہوں نے کوئی بوائے فرینڈ نہیں بنایا بلکہ سب کے ساتھ فلرٹ کیا کرتی تھیں، شادی سے قبل انہوں نے لوگوں کو دھوکا دے کر اربوں روپے کمائے ہیں۔ٹک ٹاکر نے اپنے شوہر بلال سے متعلق ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان شیخ رشید اُنہیں کہا کرتے تھے کہ وہ مجھ سے شادی کریں گے۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مزید کہا کہ ملک کے بہت بڑے بڑے ناموں نے اُنہیں ایسے ایسے میسجز کر رکھے ہیں کہ اگر وہ ان پیغامات کو پبلک کر دیں تو وہ شخصیات کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گی۔

مزیدخبریں