آپ سے انصاف کی توقع نہیں، میرے خلاف فیصلہ دیتے ہیں، میرا کوئی کیس نہ سنیں: عمران خان کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد

آپ سے انصاف کی توقع نہیں، میرے خلاف فیصلہ دیتے ہیں، میرا کوئی کیس نہ سنیں: عمران خان کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف عدم اعتماد کی درخواست دائر  کردی گئی ہے۔ 

عمران خان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ  آپ سے مجھے انصاف کی توقع نہیں آپ نے متعدد مواقع پر میرے خلاف کسی ذاتی و دیگر وجوہات کی وجہ سے خلاف قانون فیصلے دیے۔ آئندہ آپ سے گزارش ہے کہ میرا کوئی کیس آپ نہ سنیں۔

سابق وزیر اعظم نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ توشہ خانہ سے متعلق تمام کیسز کسی اور بنچ کو منتقل کئے جائیں۔

مصنف کے بارے میں