جون میں مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ: ادارہ شماریات

01:59 PM, 3 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ادارہ شماریات کیجانب سے  ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری، جون میں مہنگائی میں 0.26 فیصد کمی ریکارڈ  ہو ئی۔جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 میں مہنگائی 29.40 فیصد  زیادہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جون کے دوارن  مہنگائی میں 0.26 فیصد کمی   ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیئے،گزشتہ ماہ کے دوران میں شہروں میں مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد کا اضافہ ہوا۔جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.76 فیصد  کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 میں مہنگائی 29.40 فیصد زیادہ  ریکارڈ ہوئی۔ 

رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں معمولی کمی کے باوجود ، عوام کی مشکلات ابھی بھی  برقرار ہیں  ایک سال کے  دوران  میں گندم کا آٹااور چاولوں  کی قیمتیں  بھی بڑھیں،  جبکہ  مرغی  اور دال مونگ کی قیمت میں  50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

ساتھ ہی ساتھ ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 129 فیصد اورچائے 113 فیصد سے ا ضا فہ ہوا ۔

مزیدخبریں