لندن: پی ٹی آئی میں اپنی جماعت ضم کرنے کے بعد سینئر سیاستدان اعجاز الحق نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ مسلم لیگ ضیا کے پلیٹ فارم سے اگلے انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد ہوگا۔ نگران وزیر اعظم کے ناموں میں نجم سیٹھی اور محسن بیگ کے نام شامل نہیں۔
واضح رہے کہ 20 مارچ کو اعجاز الحق نے اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ ضیا کو عمران خان کی جماعت میں ضم کرنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ۔ضیا کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹر کیا تھا اور اگست 2002 میں اسے ہیلی کاپٹر کا نشان الاٹ کیا تھا۔
پی ٹی آئی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ضیا کے سربراہ نے عمران خان سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی اور باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اپنی پارٹی کو بھی اس میں ضم کر دیا۔