خواتین کے حوالے سے ردعمل کو منافقانہ کہنے پر فیروز خان تنقید کی زد میں

01:33 PM, 3 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: فیروز خان نےسماجی رابطے کی ویبسائٹ پر ایک مداح کو جواب میں یہ کہنےکےبعدکہ عورت کا مقصد گھر میں آرام کی زندگی گزارنا ہوتا ہے، ایک خاتون نے کمینٹس میں خواتین کے حوالے سے فیروز خان کے اس ردعمل کو منافقانہ کہہ دیا۔

ایک خاتون نے ان کی پوسٹ پر کمینٹ پر مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی بہن حمائمہ ملک دنیا میں چلی گئیں اور اپنے پورے خاندان کو آج کی زندگی دینے کے لیے روزی کمائی، اور کیا اس نے گھر میں رہنے اور تفریح کی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا، تب اس کا خاندان بھی شاید معاشی طور پر جدوجہدکر رہا تھا۔

اس تبصرے پر فیروز خان نے جواب دیا کہ مھجے کوئی خوف نہیں دوسرا یہ کہ حمائمہ کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں تھا اگر ان کے والد اور ان کے بھائی ان کا ساتھ نہ دیتے۔

مزیدخبریں