آزادی اظہار رائے کی آڑ میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی : پوپ فرانسس

01:27 PM, 3 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

روم : عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ  سویڈش حکام کی جانب سے اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت کو مسترد اور اس کی مذمت کرتا ہوں۔ 

پوپ نے متحدہ عرب امارات کے اخبار "الاتحاد" کے ایڈیٹر حماد الکعبی  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  "کسی بھی کتاب کو جسے مقدس سمجھا جاتا ہے اس کا احترام کرنا چاہیے  ۔ میں ان حرکتوں پر غصہ اور نفرت محسوس کرتا ہوں ۔ 

پوپ نے کہا کہ آزادی اظہار کو دوسروں کو حقیر سمجھنے کے ذریعہ کبھی بھی استعمال نہیں کیا جانا چاہئے اور اسے مسترد اور مذمت کرنے کی اجازت دی جائے۔

گزشتہ بدھ کو سٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر سویڈن میں مقیم ایک عراقی شہری کی جانب سے قرآن مجید کو جلائے جانے کے واقعے نے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے اور احتجاج کو جنم دیا ہے۔ 

مزیدخبریں