کراچی : آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہوگئی ہے۔
عید سے قبل ڈالر اوپن مارکیٹ میں 290 پر بند ہوا تھا آج چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی ڈالر کی قیمت میں 5 روپے کمی آئی ہے۔
اس وقت ڈالر 285 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بینکوں کی چھٹی ہونے کی وجہ سے آج انٹر بینک میں ڈالر کی وہی قیمت ہے جو عید سے قبل تھی۔