دورہ سری لنکا: قومی کرکٹرز آج کراچی پہنچیں گے، کل سے ٹریننگ شروع ہوگی 

11:11 AM, 3 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کی تیاری کیلئے پاکستانی کرکٹرز آج  کراچی پہنچ کر ہوٹل میں رپورٹ کریں گے ۔ منگل سے جمعہ تک کرکٹرز بھرپور ٹریننگ کریں گے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان امریکا کے دورے اور حج کے بعدکیمپ جوائن کریں گے۔ سرفراز احمد نے امریکا اور انگلینڈ کے دورے کے بعد کراچی میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔

 ٹیسٹ کرکٹ کی مناسبت سےکھلاڑی صبح 9 سے دن 3 بجے تک ٹریننگ کریں گے، درمیان میں ایک گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کیلئے مختلف سیناریو کی ٹریننگ پلان کی ہے۔ 

جمعے کی شام کو کھلاڑیوں کو کیمپ سے ایک دن کیلئے ریلیز کردیا جائے گا۔ کھلاڑی حارث رؤف کی شادی میں شرکت کیلئے جمعہ کی شام اسلام آباد جائیں گے۔ کرکٹرز ہفتے کی دوپہر دوبارہ کراچی میں اکٹھے ہوں گے۔

 بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتے کی رات براستہ دبئی سری لنکا کیلئے روانہ ہوگی۔ دوسری جانب آل راؤنڈر افتخار احمد نے حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی سے پہلے کی تصویر شیئر کردی۔ 

اس سال کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان اور دیگر کرکٹرز کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر لی۔ افتخار احمد نے ساتھیوں کے ہمراہ غار حرا کی زیارت کرنے کے بعد اپنی تصویر شیئر کی تھی۔ 

مزیدخبریں