لاہور :بھائی کے 5 پانچ دوستوں کی بیوہ بہن سے زیادتی ، 2 گرفتار ، 3 فرار 

10:58 AM, 3 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور کے علاقے کاہنہ میں دوبچوں کی بیوہ ماں کو اس کے بھائی کے 5دوستوں نےگن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور کسی کوبتانے پربچوں اوربھا ئی کوقتل کرنے کی دھمکیاں دیکر فرارہو گئے ۔

پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ متاثرہ خاتون کے بھائی نے دودھ لینے کے بہانے باہر جاکر15پرکال کرکے پولیس بلائی۔

متاثرہ خاتون کےمطابق اس کے بھا ئی کے دودوست علی نذیروغیرہ ہمارے گھرآئےاور بھائی کو کولڈ ڈرنک لینے بھیج کر مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ہفتہ کی شب تین افراد شیروز،حاجی مقصود اور سونی رات کے وقت زبردستی ہمارے گھرمیں داخل ہوۓاور مجھے زبردستی دوسرے مکان میں لے گئے اور گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

مزیدخبریں