مالی مشکلات، نائب کپتان قومی ٹیم علی شان نے ہاکی کو خیر باد کہہ دیا 

11:33 PM, 3 Jul, 2022

لاہور (ارسلان جٹ)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق نائب کپتان علی شان نے مالی مشکلات کی وجہ سے ہاکی کو الوادع کہہ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈیپارٹمنٹل ہاکی کی بندش کی وجہ سے علی شان مشکلات کا شکار تھے ۔

سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ علی شان نے آرام مانگا تھا جو انہیں دے دیا گیا۔ علی شان نے مجھ سے ذہنی اور مالی پریشانی کا ذکر نہیں کیا ۔کھلاڑیوں کے مالی مسائل ضرور ہیں انہیں ہر ممکن حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ علی شان اچھا کھلاڑی ہے اسے ہرگز کھونا نہیں چاہیں گے۔ علی شان سے آئندہ ہفتے دوبارہ ملاقات کروں گا ۔

ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے علی شان نے کہا مالی مسائل تو آج کے نہیں ایک عرصے سے ہیں  میں نے ہاکی کے لئے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ دی تھی وقت کے ساتھ ساتھ حالات مشکل ہو رہے ہیں۔ میں نے ابھی وقفہ لیا ہے کھیل پر فوکس نہیں کر پا رہا تھا۔ امید ہے میں جلد واپس آؤں گا ۔

ادھر سیکرٹری سپورٹس بورڈ پنجاب اسد اللہ فیض نے علی شان کی مالی امداد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں سابق اولمپئین توقیر ڈار نے سیکرٹری سپورٹس بورڈ کو معاملے پر توجہ دلوائی تھی۔

مزیدخبریں