کسی امریکی نمائندے سے رابطہ نہیں کیا، خواجہ آصف جھوٹ بولتے ہیں: فواد چودھری 

11:04 PM, 3 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کے کسی شخص نے امریکی حکومت سے رابطہ نہیں کیا ۔ ہماری پالیسی واضح ہے۔ 

اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ خواجہ آصف عادتاً جھوٹ بولتے ہیں ۔عمران خان نے امریکا سے متعلق پالیسی کل جلسے میں بیان کی ہے۔ تحریک انصاف نے کسی بھی سطح پر امریکی حکومت کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا ہے ماضی قریب کے حادثے کی وجہ سےخواجہ آصف نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اور انھیں علاج کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں