لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی اصل وزیر اعلیٰ فرح گوگی تھی جو سب کچھ لوٹ کر آدھا حصہ عمران خان کو دیکر دبئی بھاگ گئی۔ عمران خان سے بڑا پنجاب دشمن کوئی نہیں۔ عمران خان نے لوگوں کو تکلیف دی اور اپنوں کو ریلیف دیا۔ پنجاب کی صحت، تعلیم ، ترقی کا سارا بجٹ فرح گوگی اور عمران خان کی جیب میں گیا ہے۔
لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں جلسے سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ 4 سال کے دوران عوام غریب سے غریب تر ہوئے لیکن فرح گوگی اور عمران خان کے سوتیلے بیٹے ارب پتی بن گئی ۔مہنگائی لانے والے کا نام عمرا ن خان ہے۔ اب احتجاج کی کال دیتا ہے لیکن کوئی نہیں آتا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کبھی کہتا ہے نیوٹرلز کو نیوٹرلز ہونا چاہئے ۔ آج نیوٹرلز کو کہہ رہاہے خدا کے واسطے میں اقتدار میں لے آؤ۔ جلسوں میں آج نیوٹرلز کوکہہ رہا ہے مجھے اقتدارکی سیڑھی تک پہنچا دو۔عمران خان پاکستان کا سب سے جھوٹا آدمی ہے۔