آمدن و اثاثہ جات کی تفصیلات طلب ،بیوروکریٹس پریشان

08:21 PM, 3 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پانچ سال تک کی آمدن واثاثہ جات کی تفصیل نہ دینے والے گریڈ 17 سے 22 تک کے 3000 سرکاری افسران ایکشن کے لئے تیار ہوجائیں ۔ 29 جولائی تک  اثاثہ جات و آمدن  کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ترقی نہیں دی جائے گی۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  نےگریڈ 17سے بائیس تک کے تین ہزار سرکاری افسران سے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگ لی گئیں ۔ 15جولائی سے 29جولائی تک پچھلے پانچ سال کے اثاثہ جات و آمدن واخراجات کی تفصیلات مانگی گئی ہیں ۔اثاثہ جات جمع نہ کرانے پر ترقی نہیں دی جائے گی۔

افسران کولکھے گئے خط کے ساتھ پرفاما  بھی بھیجاگیا ہے جس میں سالانہ آمدن زیور،بچت سرٹیفکیٹ، شیئرز،اخراجات، بچوں کی بیرون ملک تعلیم، تجارتی و زرعی زمین، رہائشی پلاٹ و گھر ،گاڑی کلب کی ممبرشپ ،بینک اکاونٹس کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں۔ پی اے سی نے گریڈ 17سے 22 تک افسران  کے پچھلے پانچ سال کے اثاثہ جات کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں