سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدر آمد سب کی ذمہ داری ہے: پرویز الہٰی 

05:47 PM, 3 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اس پر نیک نیتی سے عملدرآمد کروانا سب کی ذمہ داری ہے۔  

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام  میں  کہا کہ اسمبلی اجلاس کو سپریم کورٹ کے احکامات کے عین مطابق کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اسمبلی کے اندر بڑا اچھا اور دوستانہ ماحول ہو گا.

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے  کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ حمزہ شہباز نے بھی سپریم کورٹ کو بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ضمنی الیکشن کا عمل غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں مکمل کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت ٹرانسفر پوسٹنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حکمران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ضمنی الیکشن والے حلقوں میں کوئی ترقیاتی سکیم یا فنڈز نہیں دئیے جائیں گےاگر کوئی ٹینڈر ہوگیا تو حکومت کا فرض بنتا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس کو فوری طور پر ختم کروائے۔

وزراء اور مشیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کوٹ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔حکومتی مشینری اور سیاسی جماعتیں انتظامی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں گی اور تمام اسمبلی افسران ضابطے اور قواعد کے عین مطابق اپنے امور انجام دیں گے۔

مزیدخبریں