عمران خان فوج سے کہہ رہے ہیں مجھے اقتدار نہ دیا گیا تو رونا شروع کردوں گا: رانا ثنا 

05:28 PM, 3 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جسے پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ہی وزیر اعلیٰ بنوانے کی کوشش کر رہا ہے۔ عمران خان نے قومی خزانے کو 50 ارب کا نقصان پہنچایا۔ عمران خان کسی شادی اور یا مرگ پر جائے تو اس سے کوئی ہاتھ نہیں ملاتا۔ 

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ  عمران خان نے سرکاری خزانے کو 50 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ۔پی ٹی آئی دور میں گورننس نہیں تھی صرف انتقام لیا گیا ۔ یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

عمران خان کے اسلام آباد میں جلسے سے متعلق گفتگو کرتے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  جلسے میں اسلام آباد،راولپنڈی سےصرف ڈیڑھ سے 2ہزار لوگ نکلے۔ زیادہ تر لوگ خیبرپختونخوا سے لائےگئےتھے۔  کل کےجلسےمیں 8 سے 10 ہزار کرسیاں لگائی تھیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اب یہ لوگ روز سیاسی مخالفین کو گالیاں نکال رہےہیں۔  آئی ایم ایف معاہدےپرسابق وزیرخزانہ شوکت ترین کےدستخط ہیں۔  پی ٹی آئی حکومت میں گورننس نہیں تھی صرف انتقام لیاگیا۔ 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہرجگہ سے فرح خان کے نام پر جائیداد نکل رہی ہے ۔ کیاوزیراعظم ہاؤس کی فیملی میں فرح  خان  کا اندارج نہیں تھا۔  شہزاد اکبر کی طرح کاغذ دکھانے کا کام نہیں کیا نہ کریں گے۔ اب کہہ رہے تھے دوبارہ اقتدار میں نہ لائے تو رونا شروع کر دوں گا۔  پہلے کہتے  تھے اتنے دن میں یہ کردو ورنہ آرہا ہوں،جلاؤ گھیراؤ کر دوں گا۔ 

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ سبسڈی صفر کرنےکیلئے پیٹرول مہنگا کرنا پڑا۔  عمران خان کو کچھ روز پہلے دوٹوک کہاتھا سرکاری خزانے کا50 ارب ڈبوایا۔  عمران خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہتے ہیں،اپنے بارے جواب نہیں دیتے۔  عمران خان مخالفین کو تو گزری باتیں یاد دلاتے ہیں،اپنے اس بیان پر کیا کہتےہیں۔  پرویزالٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کیلئے کون ڈیڑھ ماہ سے کوشش کررہا ہے۔  عمران خان نے خود کہاتھا پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو پرویزالٰہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر کسی شادی یا جنازے پر جاتے ہیں تو ان سے کوئی ہاتھ نہیں ملاتا۔ عمران خان کرپشن کا جواب دینے کے بجائےالزام تراشی کر رہے ہیں۔  گزشتہ حکومت نے ناقص کارکردگی کی مثال قائم کی۔  جب سے عمران خان کی حکومت گئی ہے وہ اداروں کیخلاف بول رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں