اسلام آباد: سینئر صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی مبینہ آڈیو جلد منظر عام پر آنے والی ہے۔
انصار عباسی نے اپنے وی لاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے امریکی خط کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔ عمران خان اعظم خان سے پوچھتے ہیں کہ اس خط کو سیاسی مقصد کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اعظم خان کی مبینہ آڈیو چیئرمین پی ٹی آئی کے بطور وزیر اعظم آخری دنوں کی ہے۔