اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرا امپورٹڈ حکومت اور اس کو لانے والوں کیلئے پیغام ہے کہ فوری انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا بن جائے گا۔
عمران خان نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کو میرا واضح پیغام ہے کہ مکمل تباہی سے بچنے کا واحد راستہ فوری طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا اعلان اور انعقاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں کا یہ ٹولہ عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی سے کچل رہا ہے۔ یہ ٹولہ عوام کا منی لانڈرڈ/کرپشن کیا ہوا 1100 ارب روپیہ چوری کر رہا ہے ۔ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہونے اور مکمل سیاسی اور اقتصادی تباہی میں معمولی سا وقت درکار ہے۔