اسلام آباد: وزیر اعظم محمّد شہباز شریف نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیدیا ۔لوڈ شیڈنگ پر فوری رپورٹ بھی طلب کرلی۔
وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور توانائی کے بحران پر قابو پانے سے متعلق اہم اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس ملک میں جاری بجلی کے بحران کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دیا ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ انھیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے رپورٹ فوری پیش کی جائے جس میں لوڈشیڈنگ کو وجوہات واضح طور پر بتائی جائیں۔ صوبوں کو پینے کے پانی اور زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس سلسلے میں ارسا صوبوں کے ساتھ باہمی مشاورت اور آزادی کے ساتھ فیصلہ کرے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت براے پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل،وفاقی وزیر برائے توانائی انجنیئر خرّم دستگیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی/اسٹریٹجک کمیونیکیشنز فہد حسین نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی اجلاس میں موجود تھے ۔