اسلام آباد میں دکانوں کی بندش سے متعلق احکامات 10 جولائی تک معطل

اسلام آباد میں دکانوں کی بندش سے متعلق احکامات 10 جولائی تک معطل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عید الاضحی کے موقع پر دکانوں کی بندش سے متعلق احکامات 10 جولائی تک معطل کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق تاجروں اور شہریوں کی سہولت کیلئے اسلام آباد انتظامیہ نے بجلی کی بچت کیلئے نافذ العمل اوقات کار عید الاضحی تک معطل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دکانوں کی بندش کے احکامات معطل کرنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے تاہم 11 جولائی سے دکانوں کی بندش کے اوقات کار پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ11 جولائی سے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں