کراچی :ایم کیو ایم کراچی نے ایک دفعہ پھر الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ،کراچی میں ایم کیو ایم کی ’’کراچی حقوق ریلی ‘‘نے سندھ حکومت کو پہلا نوٹس دیدیا ۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما خالد مقبول صدیقی نے کراچی حقوق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو بُرا حال کر کے رکھ دیا ہے ،جناح کے پاکستان کو بھٹو کے پاکستان نے تباہ کردیا،11 سال میں کراچی کو ایک بوند پانی تک نہیں ملا۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا آج کی ریلی سندھ حکومت کو پہلا نوٹس ہے ،چند روز بعد حیدر آباد سے بھی قافلہ نکلے گا ،ایم کیو ایم رہنما نے کہا 11 سال میں کراچی کو ایک بوند پانی تک نہیں ملا،جناح کے پاکستان کو بھٹو کے پاکستان نے تباہ کردیا۔