نائیجریا سے فوجی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں: جنرل ندیم رضا 

09:45 PM, 3 Jul, 2021

ابوجا: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا  نے دورہ نائیجیریا کے دوران عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔نائیجیرین قیادت نے پاکستان سے خریدے گئے جے ایف تھنڈر طیاروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ  چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل ندیم رضا  نے نائیجیریا کے صدر ، وزیر دفاع،چیف آف ڈیفنس سٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ سے  ملاقاتیں کیں ۔

ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ عسکری تعاون ،سیکیورٹی ،انسداد دہشت گردی اور علاقائی ماحول سے متعلق امور پر بھی بات  ہوئی ۔نائجیرین صدر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے  تعاون کو سراہا ۔

نائیجیریا کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاکستان سے خریدے گئے جے ایف تھنڈر طیاروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ طیارے نائیجیریا کی سیکیورٹی کی ضروریات کو پورا کریں گے ۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان نائیجیریا کے ساتھ فوجی تعلقات کے فروغ کا خواہشمند ہے۔نائیجیرین ڈیفنس ہیڈکوارٹر زآمد پر جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں