افغانستان سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر امریکی صدر بوکھلاہٹ کا شکار 

US President,Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

واشنگٹن:بیس سال افغانستان میں امن قائم کرنے کی غرض سے انٹری دینے والے امریکہ کو آج افغانستان تک کا نام اچھا نہیں لگ رہا ،صحافیوں کے سوال نے بائیڈن کے ہوش ٹکانے لگا دئیے ۔

امریکی صدر بائیڈن کو افغانستان سے متعلق پوچھے گئے سوالات انتہائی ناگوار گزرنے لگے ،امریکی صدر نے صحافی سے کہا چھوڑو افغانستان کو ،منفی سوالات نہیں بلکہ کوئی اچھی بات کرو ۔۔۔

20 سال افغانستان پر قابض رہنےو الے امریکہ کو آج افغانستان سے اس حدتک نفرت ہو گئی کہ آج اُس کا نام تک سننے کو تیار نہیں ، امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے متعلق صحافیوں  کے سوالات کے جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔بائیڈن نے کہا افغانستان چھوڑو ، منفی سوالات نہیں، کچھ اچھی بات کریں۔

دفاعی مبصرین کا کہنا ہے امریکی صدر کے بیان سے امریکی پالیسی واضح ہوگئی ہے کہ افغانستان اب امریکہ کی ترجیحات میں شامل نہیں ۔