کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ ، کشمیر میں کرکٹ کا جنون ہے: آفریدی

08:48 PM, 3 Jul, 2021

اسلام آباد: کشمیر پریمیئر لیگ کی  ڈرافٹنگ ہوگئی ۔شاہد آفریدی کہتے ہیں کشمیر کے بچوں کو کرکٹ کا بہت شوق ہے لیکن انہیں مواقع نہیں ملتے ،وسیم اکرم بولے مظفرآباد کے گراؤنڈ اچھے میچ ہونے کی امید ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ ڈرافٹنگ تقریب میں چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، وسیم اکرم، شاہد آفریدی ،،انضمام الحق، سعید اجمل، عبدالرزاق، عمر گل اور عبدالرحمان ،صدر کشمیر پریمیئر لیگ عارف ملک، سی ای او چوہدری شہزاد اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن تیمور خان سمیت دیگر شریک ہوئے ۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی  نے امید ظاہر کی کہ  لیگ  سے کشمیر کے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ کے پی ایل انتظامیہ کو کریڈٹ دوں گا اور تمام فرنچائز مالکان کو مبارکباد دیتا ہوں ۔کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی ہونی چاہیے تاکہ پورا سال کرکٹ ہوتی رہے۔

سوئنگ کے سلطان  وسیم اکرم  نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کے ٹاپ پلیئرز اس لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔کشمیری نوجوانوں کے لیے یہ لیگ ایک بہترین موقع ہے۔ہمارے  دور میں کهلاڑیوں  کو  اسطرح کے مواقع میسر نہیں تھے ۔

مزیدخبریں