جدہ :پاکستان ،سعود ی عرب تعلقا ت میں بڑا بریک تھرو سامنے آگیا ،سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورے سے قبل سعودی عرب کا ایک وفد پاکستان آئے گا،سعودی وزیر خارجہ کا 2 روزہ دورہ 26 جولائی کو متوقع ہے۔
سعودی وزیر خارجہ دورہ پاکستان میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستا. کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دیں گے، دورہ پاکستان میں فرحان بن فیصل پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔
دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم عمران خان سمیت عسکری قیادت سے بھی ملاقات ہو گی۔