اسلام آباد :حکومت نے وفاقی پولیس کے ملازمین کوبڑی خوشخبری سناتے ہوئے انہیں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق حکومت کی وفاقی پولیس ملازمین کو گھروں کی تعمیر کیلئے سبسڈی کی پیشکش کی گئی ہے ،جس کے مطابق وفاقی پولیس میں کم تنخواہ والے اہلکار انتہائی کم لاگت میں گھر تیار کر سکیں گے ۔
اعلامیہ کے مطابق کم لاگت گھروفاقی پولیس کی ملکیت اراضی پرتعمیرکیےجائیں گے،جس میں وفاقی پولیس گھروں کی تعمیرکیلئےڈویلپمنٹ اتھارٹی سےمعاہدہ کرے گی۔
گھروں کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت سبسڈی فراہم کرے گی،تاکہ ایسے تمام ملازمین اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں جن کی تنخواہیں انتہائی کم ہیں ۔
وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی پولیس ملازمین کو کم لاگت گھر کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ روپے تک کی سبسڈی دی جائیگی ،کم لاگت گھر کی تعمیر کیلئے سبسڈی صرف اہل پولیس ملازمین کو ہی ملے گی ۔