قاہرہ: مصر میں محبوبہ سے ملنے جانے والے نوجوان نے لڑکی کے والد کے آنے پر 13 ویں منزل سے برہنہ چھلانگ لگادی ۔جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔
مصری میڈیا کے مطابق نوجوان اپنی محبوبہ سے ملنے اس کے گھر گیا ۔دونوں کمرے میں موجود تھے کہ لڑکی کا والد اوپر سے آگیا ۔
لڑکے نے لڑکی کے والد سے بچنے کے لیے 13 منزل کی بالکونی سے برہنہ ہی چھلانگ لگادی ۔ جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔
پولیس کے مطابق ہمیں اطلاع ملی تھی کہ عمارت کی 13 منزل سے گر کر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ہے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ نوجوان کے لڑکی سے ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس نے لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔