اس سال امتحانات ملتوی نہیں ہونگے :وزیر تعلیم شفقت محمود 

06:41 PM, 3 Jul, 2021

اسلام آباد :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک دفعہ پھر دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال امتحانات ملتوی نہ ہونگے ،تمام بورڈ زکے ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات ہونگے ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ سال سکولز بند ہونے سے تعلیم کا بہت حرج ہو ا،بہت ساری کمی کو پورا کرنا ہے،انہوں نے کہا صوبوں پر اور نجی سکولز پر  چھوڑ دیا کہ سکولز کھول کر تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے تو اعتراض نہیں ،بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر یہ سلسلہ جاری رکھا جاسکتا ہے.

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا گزشتہ سال جو امتحانات ملتوی کیے گئے بغیر امتحان سے بچے پاس کیے گئے اس سال سارے صوبائی وزراء نے فیصلہ کیا کہ امتحان کے بغیر اپ گریڈ نہیں کیا جائے گا،اب امتحانات نہ ملتوی ہوں گے اور نہ ہی منسوخ ہوں گے۔

انہوں نے کہا گزشتہ دو سالوں سے بچوں کی تعلیم کا سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے ،اس سال صوبائی وزرائے تعلیم نے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے ،اور یہ حتمی فیصلہ ہے کہ تمام بورڈز اپنی ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات لینگے ،کسی بورڈ کے کوئی امتحانات ملتوی نہ ہونگے ۔

مزیدخبریں