پشاور میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا

06:02 PM, 3 Jul, 2021

پشاور: اٹک چلتی گاڑی پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا ۔مرنے والے ساجد کا تعلق  دیر چکدرہ سے ہے ۔ 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ معاملہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی نے اٹک پولیس کی طرف سے ماورائے قانون اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کروائی جائے گی اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ زیادتی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

ساجد خان لوئر دیر چکدرہ سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم عبد الرحمان کا بیٹا تھا۔ اس کے علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے سمیت معززین نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

مزیدخبریں