فائزر ویکسین لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر 

05:53 PM, 3 Jul, 2021

لاہور :وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کاکہنا ہے کہ فائز رویکسین صرف سعودی عرب یا مشرق وسطیٰ جانے والوں کو لگائی جا رہی ہے ،عوام فائز ر ویکسین لگوانے کیلئے میو ہسپتال لاہور جا سکتے ہیں ۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائز ر ویکسین ہر کسی کو نہیں لگائی جا رہی صرف سعودی عرب یا مشرق وسطیٰ جانے والے شہریوں کو ہی لگائی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا ورکنگ ویزااورکوائف کےحامل افرادکوفائزرویکسین لگانےکاآغازکردیاگیا۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا فائزر ایسے تمام شہریوں کیلئے دستیاب ہے جنہوں نےبیرون ملک سفر کرنا ہے ،شہری اپنے مکمل کوائف کیساتھ میو ہسپتال لاہور ،ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں جاکر فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں،ملتان کے شہر نشتر اور الائیڈ ہسپتال میں بھی فائزر مہیا کر دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں