ہری پور میں انسانیت کی تذلیل کا افسوسناک واقعہ

Tragic incident, humiliation ,humanity, Haripur

 ہری پور: نیو نیوز ایک بار پھر مظلوم شہریوں کی آواز  بنا۔ ایبٹ آباد کے علاقے ہری پور میں سب سے بڑا عقوبت خانہ بے نقاب کردیا

ترک منشیات اور روحانی علاج کے نام پر 15سال کے نوجوان سے  لیکر 70سال تک  کے بزرگوں کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا  جانے لگا  متاثرہ افراد نیو نیوز کی ٹیم پکار کے پہنچنے پر اپنا دکھڑا سناتے ہوئے روپڑے.

ظلم اتنا  ہے کہ انسانیت بھی شرما جائے  جانوروں جیسا سلوک کھانے کے نام  متاثرین کو صرف سوکھی روٹی دی جاتی  ہے۔

پولیس بھی بے بس  ہے نیو نیوز نے پردہ چاک  کیا تو حکام نے کارروائی کی  یقین دہانی کرادی۔ پولیس مرکزی ملزم کو تو گرفتار نہ کرسکی ،لیکن   تشدد کا نشانہ بنانے والے 5افراد کو پکڑنے کے بعد  پھر چھوڑ دیا ۔

  

دس سال سے چلنے والے عقوبت خانے کی اصلیت  ٹیم پکار نے بے نقاب کی تو مظلوم شہریوں کی   کی خوشی کی انتہا نہ رہی ۔

180کے قریب افراد گھروں کے بھیجنے کے بجائے پھر جلادوں کے حوالے کر دیئے گئے ۔ شہریوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ یہ عقوبت خانہ بند کیا جائے۔