یوٹیوب کو چھوڑیں ،ویڈیوز کے بغیر فیس بک سے لاکھوں ڈالرز کمائیں 

Youtube-vs-Facebook-Monetization

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے  عوام کو ڈالرز کمانے کا ایک اور زبردست موقع دیدیا ،اب آپ صرف اپنی بہترین خبریں فیس بک کے نیوز پلیٹ فارم’’ بلیٹن ‘‘پر اپ ڈیٹ کریں فیس بک آپ کو بغیر کسی کٹوتی کے معاوضہ دے گا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ’بلیٹن‘ کے نام سے اپنا نیوز پلیٹ فارم لانچ کر نے کا فیصلہ کر لیاہے  ،فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک حالیہ آڈیو کانفرنس میں اعلان کیا کہ فیس بک باضابطہ طور پر اپنا نیوز پلیٹ فارم’’بلیٹن ‘‘متعارف کروا رہا ہے،انہوں نے کہا یہ پلیٹ فارم آزاد مصنفین کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

 فیس بک ایسے تمام مصنفین کو ادائیگی کرے گا جو اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوں گے،فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مصنفین کے لکھے گئے مواد کی مالیت میں سے فیس بک کوئی حصہ نہیں لے گا ،جسے صارفین نے انتہائی خوش آئندہ قرار دیا ہے ۔