فرانس نے رافیل طیارے خریدنے والے بھارت کو بڑا دھچکا دیدیا ،فرانسیسی عدالت کے مطابق بھارت نے رافیل طیارے خریدنے میں بہت بڑے پیمانے پر کرپشن کا سہارا لیا ہے ،جس کی اب تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق بھارت کو فروخت کیے جانے والے 590 ارب روپے مالیت کے چھتیس رافیل جیٹ طیاروں کی فروخت کے معاہدے کی تحقیقات کیلئے ایک جج کو سربراہ مقررکردیا گیا ہے ۔خود بھارتی میڈیا میں بھی رافیل طیاروں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔
فرانس نے بھارت کو رافیل جیٹ طیاروں کی فروخت کے معاہدے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیدیاہے جس کے بعد دفاعی مبصرین کا کہنا ہے فرانسیسی عدالت کی طرف سے بھارت کیخلاف فیصلہ آنے کے بعد بقیہ طیاروں کی ڈلیوری ممکنہ طور پر روکی جا سکتی ہے ۔