واٹس ایپ نے سنیپ چیٹ کی طرح کا زبردست فیچر متعارف کروا دیا 

04:28 PM, 3 Jul, 2021

واٹس ایپ ہر گزرتے دن کیساتھ اپنی ایپلی کیشن میں نت نئے فیچر متعارف کروا رہا ہے ،ایسا ہی ایک فیچر حال ہی میں واٹس ایپ نے اینڈ رائیڈ صارفین کیلئے متعارف کروایا ہے جسے ویو وانس کانام دیا گیا ہے ۔

واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت تصاویراوروڈیوزوصول کرنے والاشخص صرف انہیں ایک ہی باردیکھ سکےگا۔ چیٹ بند کر کے دوبارہ کھولنے پر وہ ویڈیوز اور تصاویر غائب ہو چکی ہوں گی۔  

ویڈیو اور تصاویر وصول کرنے والے شخص کے دیکھنے پر بھیجنے والے صارف کو نوٹیفیکشن بھی موصول ہوگا۔ 

واضح رہے اس سے قبل صارفین اپنے خلاف ہونےو الے پروپگینڈے کو ہر سطح پر کلیئر کر رہا ہے ،سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ایپ واٹس ایپ صارفین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ڈیٹا بالکل محفوظ ہاتھوں میں ہے، انھیں اس معاملے میں بالکل گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کی ڈیٹا ٹیکنالوجی لیئرز کی شکل میں محفوظ بنایا جاتا ہے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ واٹس ایپ نے جب سے اپنی نئی پرائیوسی پالیسی کا اعلان کیا ہے صارفین اس پر اعتماد نہیں کر رہے گرچہ کمپنی حکام کی جانب سے بارہا اس حوالے سے جاری اپنے بیانات میں کہا جا چکا ہے کہ ان کے ذاتی ڈیٹا تک کسی کی رسائی نہیں ہو سکتی لیکن اس کے باوجود کروڑوں صارفین ابھی تک شش وپنج کا شکار نظر آتے ہیں۔

یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی تمام تر معلومات کسی بھی تھرڈ پارٹی کو فروخت کر سکتی ہے اور اس حوالے سے اس نے بغیر اجازت تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

تاہم ان خبروں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے واٹس ایپ حکام کی جانب سے جاری ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کو اعتماد کرنا چاہیے کیونکہ ان کی ذاتی معلومات کسی صورت کہیں اور منتقل نہیں ہو سکتیں کیونکہ جدید ٹیکنالوجی کا حامل ہمارا نظام انتہائی پیچیدہ ہے۔

مزیدخبریں